پنجاب حکومت کا کسانوں کے لیے بڑا اقدام، ہائی ٹیک زرعی مشینری پر 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرض کا اعلان

08:36 PM, 11 Dec, 2025

لاہور:پنجاب حکومت نے زرعی شعبے میں جدید میکانائزیشن کو فروغ دینے کے لیے تین کروڑ روپے تک کے بلا سود قرضے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نمائندہ لاہور رنگ  اسامہ جہانگیر  کے مطابق   اس اقدام کا مقصد کٹائی، گھائی اور فصل سنبھالنے میں تاخیر کے باعث ہونے والے نقصانات کو کم کرنا ہے۔

پروگرام کے تحت کسانوں اور سروس پرووائیڈرز کو جدید زرعی مشینری کی خریداری کے لیے بغیر سود فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ درخواست گزار کا پنجاب کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے اور کم از کم 5 ایکڑ زمین کی ملکیت بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

مزیدخبریں