لاہور میں اے این ایف کی کارروائی؛ لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

08:37 PM, 11 Dec, 2025

لاہور:شہر لاہور میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی کارروائیوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے ٹول پلازہ کے قریب 7.2 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں ایک پارسل سے، جو آسٹریلیا جا رہا تھا، کھلونوں کے اندر چھپی ہوئی 120 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

مزید کارروائی بند روڈ لاہور میں بس ٹرمینل کے قریب موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون کے قبضے سے ہوئی، جہاں سے 1 کلو گرام سے زائد چرس اور 100 گرام آئس برآمد کی گئی۔

مزیدخبریں