لاہور:لاہور کے جیلانی پارک میں سالانہ گل داؤدی فیسٹیول کے موقع پر رنگوں، خوشبوؤں اور خوبصورتی کا ایسا میلہ سج گیا کہ پورا پارک بہار کے رنگوں میں رنگ گیا۔
نمائش میں گل داؤد کی مختلف اقسام، باغاتی ڈیزائن اور آرائشی انتظامات شہریوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد اس خوبصورت فیسٹیول کو دیکھنے کے لیے پارک کا رخ کر رہی ہے۔