ملاوٹ سے پاک پنجاب مشن کے تحت فوڈ فراڈ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، 38 مقدمات درج

08:41 PM, 11 Dec, 2025

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب کے "ملاوٹ سے پاک پنجاب" مشن کے تحت ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں فوڈ فراڈ مافیا کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے۔ کارروائی کے دوران 38 مقدمات درج کیے گئے اور قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث 49 یونٹس کو بند کر دیا گیا۔

اسی دوران 345 افراد اور اداروں پر 51 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ضلع وار کارروائیوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں 22 مقدمات، لاہور ڈویژن میں 3، فیصل آباد میں 5، ملتان میں 2، ساہیوال میں 2، مظفرگڑھ میں 3 اور رحیم یار خان میں 1 مقدمہ درج کیا گیا۔

مزیدخبریں