لاہور: درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی، پی ایچ اے کا عدالتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد

04:01 PM, 11 Feb, 2026

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں صوبائی دارالحکومت میں درختوں کی غیر مجاز کٹائی اور تراش خراش پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) نے شہر کے سبزے کے تحفظ کے لیے مانیٹرنگ کا نظام مزید سخت کر دیا ہے۔
ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے درختوں کے تحفظ کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ     لاہور بھر میں کسی بھی جگہ درخت کی غیر قانونی کٹائی برداشت نہیں کی جائے گی۔    درختوں کی تراش خراش (Pruning) کے لیے بھی پی ایچ اے کی پیشگی اجازت اور تکنیکی نگرانی لازمی ہے۔
    احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں