نئے آئی جی پنجاب کا بڑا اقدام، شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے سسٹم اپ گریڈ کرنے کا حکم

04:16 PM, 11 Feb, 2026

لاہور : انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) پنجاب، عبدالکریم نے چارج سنبھالتے ہی عوامی مسائل کے حل کے لیے انقلابی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں کی شکایات کے فوری اور شفاف ازالے کے لیے پولیس کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CMS) کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے کمپلینٹ سیل میں موصول ہونے والی درخواستوں پر عملدرآمد کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں، جن کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔ کمپلینٹ سیل میں آنے والی ہر درخواست پر مقررہ وقت کے اندر کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔
شکایات پر ہونے والی پیشرفت کی براہِ راست نگرانی کی جائے گی تاکہ کوئی بھی درخواست التوا کا شکار نہ ہو۔ شکایت کنندہ کو اس کی درخواست کی صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

مزیدخبریں