حسن ابدال : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے حسن ابدال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک پروقار تقریب کے دوران نویں سے بارہویں جماعت کے ہونہار طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ تقریب میں بچوں کے والدین، اساتذہ، علاقے کے معززین اور پیپلز پارٹی حسن ابدال کے صدر اشعر حیات خان سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ موجودہ دور آئی ٹی (IT) اور مصنوعی ذہانت (AI) کا ہے، اور ہمیں اپنے بچوں کو جدید ترین تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ ان کے خطاب کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمیں نوجوانوں کو احتجاج اور توڑ پھوڑ کے بجائے تعلیم کے زیور سے آشنا کرنا ہے تاکہ وہ ملک کے بہتر مستقبل کے ضامن بن سکیں۔ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا یہ سلسلہ سیاست سے بالاتر ہو کر صرف بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اپنی مدد آپ اور مخیر حضرات کے تعاون سے اس مہم کا دائرہ کار پورے پنجاب تک پھیلایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کو منفی سرگرمیوں کے بجائے مثبت اور تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال کریں۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقتدار میں آکر عوام دوست منصوبے شروع کیے ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرونِ ملک اسکالرشپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ گورنر ہاؤس کے دروازے طلباء و طالبات اور تعلیمی اداروں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔
ہمیں نوجوانوں کو احتجاج اور توڑ پھوڑ کے بجائے تعلیم کے زیور سے آشنا کرنا ہے: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان
04:30 PM, 11 Feb, 2026