لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن "سوہنے پنڈ، سوہنیاں راہوں" پروگرام کے تحت صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کے لیے آج سے ٹینڈرنگ کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات، ملک صہیب احمد بھرتھ نے اس حوالے سے اہم تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
صوبائی وزیر کے مطابق، لاہور سمیت پنجاب کے 8 ڈویژنز میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ مجموعی طور پر 70 ارب روپے سے زائد مالیت کی 1,530 ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز آج طلب کیے گئے ہیں۔ گجرات اور راولپنڈی میں ایس ای (SE) ہائی وے کے دفاتر میں ٹینڈرنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ای ٹینڈرنگ کے متعارف ہونے سے اب تک قومی خزانے کے 46 ارب روپے بچائے جا چکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن ‘’’سوہنے پنڈ، سوہنیاں راہوں": پنجاب کے 8 ڈویژنز میں 70 ارب روپے کے ٹینڈرز کا عمل شروع
04:33 PM, 11 Feb, 2026