لاہور : مشہورِ زمانہ پاکستانی بائیکر اور مایہ ناز اسٹنٹ ماسٹر سلطان گولڈن نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ و خوراک بلال یاسین سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے دوران سلطان گولڈن نے اپنے عالمی ریکارڈز اور مہم جوئی سے بھرپور زندگی کی یاداشتیں شیئر کیں۔
صوبائی وزیر بلال یاسین نے سلطان گولڈن کی جانب سے خطرناک اسٹنٹس کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے مختلف عالمی ریکارڈز کے حوالے سے گفتگو کی۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے سلطان گولڈن کی اس مخصوص گاڑی کا معائنہ بھی کیا جسے وہ اپنے اسٹنٹس اور ریکارڈز کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے گاڑی کی تکنیکی مہارت اور سلطان گولڈن کے جذبے کو سراہا۔
ملاقات کے دوران سلطان گولڈن کے اس کارنامے کا خاص ذکر کیا گیا جو انہوں نے گزشتہ سال انجام دیا، جس میں انہوں نے ایک میل ریورس ڈرائیو (Reverse Drive) کر کے ایک نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ سلطان گولڈن جیسے باصلاحیت افراد پاکستان کا اثاثہ ہیں جنہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بین الاقوامی سطح پر سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ حکومت ایسے ٹیلنٹ کی قدر کرتی ہے۔
لاہور: صوبائی وزیر بلال یاسین کی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سلطان گولڈن سے ملاقات، یادگار سٹنٹس پر تبادلہ خیال
04:36 PM, 11 Feb, 2026