چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعداد لاہور چڑیا گھر پہنچ گئی

04:42 PM, 11 Jan, 2026

لاہور: چھٹی کے روز تفریح کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد لاہور چڑیا گھر پہنچ گئی۔ بچے اور بڑے سب ہی مختلف انداز میں اپنا چھٹی کا دن انجوائے کرتے نظر آئے۔

چڑیا گھر میں آنے والے شہریوں نے حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے فراہم کی گئی تفریحی سہولیات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر میں بہتر انتظامات اور سہولیات کی بدولت اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا اچھا موقع ملا۔

مزیدخبریں