ٹیکس نادہندگان کے خلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارروائی، انفورسمنٹ ٹیمیں متحرک

04:43 PM, 11 Jan, 2026


لاہور: ٹیکس نادہندگان کے خلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) کی انفورسمنٹ ٹیمیں صوبہ بھر میں متحرک ہو گئی ہیں۔ کارروائی کے دوران ای بل جاری نہ کرنے اور سیلز ریکارڈ میں خرد برد پر معروف فوڈ چین سمیت تین مقامات کو سربمہر کر دیا گیا ہے۔

پی آر اے حکام کے مطابق ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں