لاہور چیمبر آف کامرس کا 37 اے اے ٹیکس کے خلاف 19 جولائی کو ہڑتال کا اعلان

08:00 PM, 11 Jul, 2025

لاہور: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بنک ٹرانزیکشنز پر مجوزہ ٹیکس (سیکشن 37 اے اے) کے نفاذ کے خلاف 19 جولائی، ہفتے کے روز شہر بھر کی مارکیٹوں میں مکمل ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

چیمبر کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس احتجاجی اقدام کو شہر کے تاجروں کی مکمل حمایت حاصل ہے، اور مختلف تاجر تنظیموں کے رہنما اس ہڑتال میں شریک ہوں گے۔

چیمبر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد سے مختلف تاجر تنظیموں کے وفود نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں تاجروں نے چیمبر کی اپیل پر مکمل تعاون اور ہڑتال میں شمولیت کا اعلان کیا۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بنک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس کا نفاذ کاروباری طبقے کے لیے ناقابل قبول ہے اور اس فیصلے کے خلاف منظم آواز بلند کی جائے گی۔

 
 

مزیدخبریں