لاہور کی ماحولیاتی صورتحال میں بہتری، مریم اورنگزیب کا امریکی وفد کو بریفنگ

01:29 PM, 11 Jul, 2026

لاہور: امریکی قونصلیٹ جنرل کے وفد نے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) لاہور کا دورہ کیا، جہاں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے وفد کا خیرمقدم کیا۔

دورے کے دوران امریکی وفد کو ای پی اے کے ماحولیاتی مانیٹرنگ سسٹم، فضائی آلودگی کی نگرانی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

مریم اورنگزیب نے وفد کو ای پی اے کی کارکردگی اور پنجاب حکومت کی جانب سے ماحولیات کے شعبے میں کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نومبر 2024 میں لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر تھا، تاہم حکومتی اقدامات کے نتیجے میں صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

سینئر وزیر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ای پی اے کو ضروری اختیارات اور وسائل فراہم کیے گئے ہیں، تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں