پنجاب اور تاشقند کے درمیان 'سسٹر اسٹیٹ' معاہدہ؛ زراعت اور صنعت میں بڑے تعاون کا آغاز

06:05 PM, 11 Mar, 2026

لاہور: پنجاب اور ازبکستان کے صوبے تاشقند کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے گورنر تاشقند زوئیر مرزایوف کی ملاقات میں باہمی تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
دونوں صوبوں نے زراعت، لائیو اسٹاک، اور میٹ پراسیسنگ میں ٹیکنالوجی کے تبادلے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیالکوٹ، فیصل آباد اور وزیرآباد کے صنعتی مراکز میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر روشنی ڈالی۔ لاہور میں ازبکستان کی طرز پر بابر پارک کی تعمیر کی تجویز دی گئی تاکہ مشترکہ مغلئی ورثے کو محفوظ کیا جا سکے۔
گورنر تاشقند نے انکشاف کیا کہ اس وقت ازبکستان میں 74 ممالک کے اشتراک سے ہزاروں کمپنیاں کام کر رہی ہیں، جن میں 22 پاکستانی سرمایہ کاروں کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ازبکستان ایک برادر ملک ہے جس سے ہماری محبت موروثی ہے۔ ہم ثمرقند اور تاشقند کے ساتھ علمی اور معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں