پی پی 150 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، لاہور ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شہری سہولیات میں بہتری کا عزم

03:19 PM, 11 Nov, 2025

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پی پی 150 لاہور میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے متعدد منصوبوں کا افتتاح کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے لاہور ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں مقامی نمائندوں، عمائدینِ علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب میں روایتی رنگ نمایاں رہے ،صوبائی وزیر کو بگھی میں تقریب کے مقام تک لایا گیا، ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کا رقص پیش کیا گیا اور شرکاء نے گل پاشی کی۔

خواجہ عمران نذیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر اور عوامی خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔

مزیدخبریں