لاہور: قلعہ گجر سنگھ پولیس کا بروقت ایکشن، 12 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا اوباش گرفتار

03:20 PM, 11 Nov, 2025

لاہور: قلعہ گجر سنگھ پولیس نے 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سکول سے آتے جاتے 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے اوباش شخص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کئی بار بچی کے ساتھ فحش حرکات کر چکا تھا۔ متاثرہ بچی کے اہل خانہ نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی جس پر ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ملزم کو دھر لیا۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں