لاہور ہائیکورٹ میں پنک سالٹ کان کنی لائسنس کیس کی سماعت، ترمیمی قانون سے متعلق رپورٹ طلب

03:23 PM, 11 Nov, 2025

لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں پنک سالٹ کی کان کنی کا لائسنس جاری نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکومت کو ترمیمی قانون کی منظوری سے متعلق عدالت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب ترمیمی قانون منظور ہو جائے تو عدالت کو فوراً مطلع کیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر حتمی دلائل پیش کیے جائیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

ذرائع کے مطابق یہ کیس پنجاب میں پنک سالٹ (گلابی نمک) کی کان کنی کے لائسنسز سے متعلق پالیسی میں تبدیلی اور قانونی ترامیم کے امور پر مبنی ہے۔

مزیدخبریں