لاہور میں ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، دو خطرناک گینگ کے سرغنہ گرفتار

03:32 PM, 11 Nov, 2025

لاہور :لاہور شہر میں فول پروف سیکورٹی کے لیے ڈولفن سکواڈ نے سٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مختلف گینگ کے سرغنہ گرفتار کر لیے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے صرف مخصوص علاقوں میں مجموعی طور پر 104 وارداتیں کیں، جن میں شہریوں اور دکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈولفن سکواڈ نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گلبرگ اور شاہدرہ کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، اور شہر میں سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

مزیدخبریں