وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس

03:34 PM, 11 Nov, 2025

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرا افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ عرفان صدیقی صحافت کے شعبے میں ایک عہد کا نام تھے اور انہوں نے ہمیشہ اپنے قلم سے سچ لکھا۔ ان کی رہنمائی اور سرپرستی میرے لیے مشعل راہ رہی اور میری خوش قسمتی تھی کہ اہم معاملات پر ان کی رائے اور مشورے مجھے حاصل رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات میرا ذاتی نقصان ہے۔ وہ جمہوریت کی ایک توانا آواز تھے اور ان کی جمہوریت، صحافت اور سیاست کے شعبے میں خدمات گراں قدر ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عرفان صدیقی میاں نواز شریف کے باوفا اور مخلص ساتھی تھے۔ ان کے انتقال پر گہرا صدمہ ہوا، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزیدخبریں