لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسلام آباد میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انسانی اقدار اور امن کے دشمنوں کی واضح کارروائی ہے۔
وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور انسانیت کے دشمنوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا اور حکومت ملک میں عوام کی حفاظت اور امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔