تعلیمی اداروں میں محفوظ ماحول کی ضمانت: پنجاب حکومت کی ہراسمنٹ کمیٹیوں کا قیام

12:35 PM, 11 Oct, 2025

لاہور:پنجاب حکومت نے لڑکیوں کے تعلیمی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام سرکاری سکولوں میں ہراسمنٹ کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اس اہم اقدام کی ہدایت دی ہے تاکہ ہر تعلیمی ادارہ محفوظ اور باوقار ہو۔

ہر کمیٹی میں خواتین اساتذہ کی شرکت ضروری قرار دی گئی ہے تاکہ لڑکیوں کی شکایات کا مناسب انداز میں تدارک کیا جا سکے۔

یہ کمیٹیاں ہراسمنٹ کے خلاف فوری کارروائی کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات میں آگاہی پیدا کرنے کا بھی کام کریں گی تاکہ تعلیمی ماحول خوشگوار اور سازگار بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں