ایف آئی اے لاہور کی بڑی کارروائی، انسانی سمگلر گرفتار

01:11 PM, 11 Oct, 2025

لاہور: ایف آئی اے لاہور زون نے انسانی سمگلنگ کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث غیر قانونی ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔

نمائندہ لاہور رنگ  کے مطابق  ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ  کارروائی انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور نے کی، جس میں ملزم میاں فرقان الحق کو گرفتار کیا گیا۔

ملزم پر الزام ہے کہ وہ سادہ لوح شہریوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کے جھانسے دے کر بھاری رقم وصول کرتا تھا۔

مزیدخبریں