لاہور پولیس کا گوگی بٹ کے ٹھکانے پر چھاپہ، گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری

02:23 PM, 11 Oct, 2025

لاہور: پولیس نے خواجہ عقیل المعروف گوگی بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا، تاہم ذرائع کے مطابق وہ اس موقع پر وہاں موجود نہیں تھا۔ پولیس اس کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر چھان بین کر رہی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ گوگی بٹ کو امیر بالاج قتل کیس سمیت کئی سنگین جرائم میں مطلوب قرار دیا گیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے وہ انڈرگراؤنڈ ہے اور پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے لیے خصوصی آپریشنز تیز کر دیے ہیں۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے تک اس سلسلے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی جائیں گی، تاہم چھاپے اور تلاشی کے آپریشن جاری رہیں گے تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزم کو جلد گرفتار کر سکیں۔

مزیدخبریں