پنجاب حکومت کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فنی تربیت کا نیا منصوبہ شروع

04:26 PM, 11 Sep, 2025

لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کو جدید فنی تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور جیل خانہ جات کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں۔
قیدیوں کو موبائل ریپئرنگ، الیکٹرک مشینری، سلائی کڑھائی، کمپیوٹر اور دیگر فنی ہنر سکھائے جائیں گے۔ تربیت مکمل کرنے والے قیدیوں کو سرٹیفیکیٹ جاری کیے جائیں گے تاکہ انہیں روزگار کے بہتر مواقع مل سکیں۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد قیدیوں کو معاشرے کے لیے فائدہ مند بنانا ہے۔

مزیدخبریں