پنجاب پولیس کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

05:37 PM, 11 Sep, 2025

لاہور: پنجاب پولیس کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی مدد کے لیے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق اب تک 5 لاکھ 83 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جب کہ 5 لاکھ 94 ہزار 739 مویشیوں کا بھی کامیاب انخلا ممکن بنایا گیا ہے۔

ریسکیو آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس میں سیف سٹی اتھارٹی کی تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی، ڈرون کیمرے اور دیگر آلات شامل ہیں تاکہ بروقت نگرانی اور امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

مزیدخبریں