لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق تینوں دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث 4,476 مواضع متاثر ہوئے۔
دریائے چناب سے 2,315
دریائے ستلج سے 666
دریائے راوی سے 1,495 مواضع متاثر ہوئے۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔