لاہور:ملک میں مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے اور اب چاول کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ مختلف اقسام کے چاول کی فی کلو قیمت میں 30 سے 40 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ چاول کی منڈی سے ہی مہنگے داموں چاول دستیاب ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اسے کم قیمت پر فروخت نہیں کر سکتے۔ صارفین میں قیمتوں میں اضافے سے تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ پہلے ہی چینی، آٹے اور چکن کی قیمتوں نے بجٹ پر بوجھ بڑھا دیا ہے۔