چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مقدمات نمٹانے کی ٹائم لائنز مقرر کر دیں

09:35 PM, 11 Sep, 2025

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس جسٹس عالیہ نیلم نے عدالتی نظام میں بروقت انصاف کو یقینی بنانے کے لیے مقدمات کی نمٹانے کی واضح ٹائم لائنز جاری کر دی ہیں۔
ان احکامات کے مطابق  قتل اور زمین کے اعلانیہ مقدمات 24 ماہ میں نمٹائے جائیں گے۔زمین کے تنازعات کے حکم امتناعی کیسز 6 ماہ میں مکمل کیے جائیں گے۔فیملی، لیبر اور کرائے کے مقدمات 6 ماہ میں نمٹائے جائیں گے۔سول اور بینکنگ کورٹ کی ڈگری پر اجرا کی درخواستیں 12 ماہ میں نمٹائی جائیں گی۔
نوعمر مجرموں کے ٹرائل 6 ماہ اور سات سال تک سزا کے مقدمات 12 ماہ میں مکمل کیے جائیں گے۔جانشینی کے بلا مقابلہ مقدمات صرف 2 ماہ میں نمٹائے جائیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ اقدامات عدالتوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کو جلد انصاف فراہم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

مزیدخبریں