لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ساہیوال کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ساہیوال کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد میں ولایت شاہ، قاسم ندیم، ارشد ملک، ندیم اسلم لودھی، رانا ریاض احمد اور محمد حنیف شامل تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ساہیوال میں جلد مزید 14 الیکٹروبسیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے ارکان اسمبلی کو ساہیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت کی کڑی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ بڑے شہروں سے نکال کر گاؤں کی سطح تک پہنچا دیا ہے، تاکہ دیہی علاقوں کے عوام بھی ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔