پنجاب میں امتحانی نظام مزید جدید بنانے کا فیصلہ، پرچوں کی آن لائن مارکنگ ہوگی: رانا سکندر حیات

04:21 PM, 11 Sep, 2026

لاہور: صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانی پرچوں کی آن لائن مارکنگ شروع کردی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کو جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 رانا سکندر حیات نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ صوبے میں نصاب کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا گیا ہے۔

 صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق پنجاب میں امتحانات کے دوران نقل کی کوئی گنجائش نہیں اور امتحانی نظام میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 انہوں نے سندھ کے تعلیمی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر سندھ کی صورتحال بیان کریں تو اسے سیاسی رنگ دے کر پیپلزپارٹی کو موردِ الزام ٹھہرایا جائے گا۔

 رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب میں تعلیمی نظام کی بہتری، جدید طریقۂ تدریس اور امتحانات میں شفافیت کے لیے اصلاحات جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں