پنجاب حکومت کا جشنِ آزادی کے موقع پر پہلا میوزک کنسرٹ آج الحمراء کلچرل کمپلیکس میں

04:03 PM, 12 Aug, 2025

لاہور :پنجاب حکومت وزارت اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کے سلسلے میں پہلا میوزک کنسرٹ آج الحمراء کلچرل کمپلیکس میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

کنسرٹ میں پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم، سجاد علی، بلال سعید اور شائے گل اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس موقع پر روایتی پنجابی کلچر کی جھلک بھی پیش کی جائے گی تاکہ جشن کو مزید رنگین اور یادگار بنایا جا سکے۔

وزارت اطلاعات و ثقافت نے کنسرٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ شہریوں کو بہترین تفریح اور یومِ آزادی کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منانے کا موقع دیا جا سکے۔

اسی دوران، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتجاج کی بجائے اس تاریخی دن کو جشن کے طور پر منائیں۔

مزیدخبریں