یوم آزادی کے دو روزہ باقی، بازاروں میں رونق عروج پر پہنچ گئی

04:10 PM, 12 Aug, 2025

لاہور: یوم آزادی کے قریب آتے ہی شہر کے بازاروں میں گہماگہمی اور رش میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اردو بازار سبز ہلالی پرچموں اور قومی رنگوں سے خوب سج گیا ہے۔

بچوں کے لیے خصوصی طور پر سبز ٹوپیاں، گھڑیاں، باجے، پینٹ شرٹ اور جھنڈیاں بڑی تعداد میں مختلف دکانوں کی زینت بن گئی ہیں، جسے لوگ خوش دلی سے خرید رہے ہیں۔

شہری یوم آزادی کی تقریبات کے لیے خریداری میں مصروف ہیں اور ہر طرف جشن آزادی کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بازاروں میں قومی پرچم اور دیگر اشیاء کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے دکاندار بھی خوش ہیں۔

مزیدخبریں