مری/لاہور: مری کے سیاحتی حسن کو بحال کرنے اور عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اہم قدم اٹھا لیا۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر "مری پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی" کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس ایجنسی کے تحت مری کے باغات، پارکس اور دیگر اہم تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے اس سلسلے میں ڈی جی پی ایچ اے کو عملی اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے فوری طور پر پلاننگ کا عمل شروع کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
ایجنسی کے قیام کی منظوری کے لیے سمری جلد وزیراعلیٰ کو پیش کی جائے گی۔