سیاست میں مفاہمت کی جھلک، مریم کا بلاول بھٹوکو خوش آمدید ، خیر مقدمی پیغامات کا تبادلہ

01:54 PM, 12 Dec, 2025

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پرخلوص خیرمقدمی پیغام پر شکریہ ادا کیا ہے۔

مریم نواز نے بلاول بھٹو کو پنجاب آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا "پنجاب آپ کا گھر ہے اور آپ کو یہاں ہمیشہ عزت و احترام کی جگہ ملے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر جواب دیا "شکریہ محترمہ چیف منسٹر، آپ کی جانب سے کیا گیا استقبال اور مثبت رویہ قابلِ قدر ہے۔"

سیاسی حلقوں کے مطابق یہ خوشگوار تبادلۂ خیال ملکی سیاست میں مثبت رویے اور مفاہمت کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے اور عوام میں سراہا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں