لاہور میں میٹ شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں کلو مرغیاں تلف

04:08 PM, 12 Dec, 2025

لاہور:ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے میٹ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ صبح سویرے لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کیا۔ اس دوران 36 میٹ شاپس اور سپلائرز کی چیکنگ کی گئی۔ خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

چیکنگ کے دوران 4 ہزار 150 کلو مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف بیماریوں میں مبتلا پائی گئیں، جنہیں فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔ بیمار اور کم وزن مرغیاں برآمد ہونے پر متعلقہ شاپس پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

اس کارروائی کا مقصد مارکیٹ میں معیاری اور محفوظ گوشت کی فراہمی کو یقینی بنانا بتایا گیا۔

مزیدخبریں