آئی جی پنجاب کی زیر صدارت لیگل انسپکٹرز کا اہم اجلاس، سروس سٹرکچر اور پروموشن کے معاملات زیر غور

04:10 PM, 12 Dec, 2025

لاہور:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت لیگل انسپکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، اے آئی جی لیگل آصف علی شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر رجسٹرار حمیر احمد قریشی نے شرکت کی۔

اجلاس میں لیگل افسران کی سنیارٹی، سروس سٹرکچر اور پروموشن کے معاملات زیر غور آئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ قانونی و عدالتی معاملات میں لیگل افسران پنجاب پولیس کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کے سروس سٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے لیگل سٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایس پیز اور ڈی ایس پیز لیگل کی نئی سیٹیں تشکیل دی جائیں گی۔

مزیدخبریں