میانوالی کیلئے بڑی خوشخبری: مریم نواز کا میڈیکل کالج، ہارٹ اسپتال اور گرین بس کا تحفہ

02:42 PM, 12 Feb, 2026

میانوالی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میانوالی کے عوام کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ اب ضلع کی پسماندگی ختم ہوگی اور عوام کو ان کے حقوق دہلیز پر ملیں گے۔انہوں نے   میانوالی میں ایک ساتھ میڈیکل، ایگریکلچر اور لا کالج قائم کرنے کا اعلان، دل کے امراض کے لیے خصوصی اسپتال کا قیام اور فالج کے لاکھوں روپے مالیت کے علاج کی مفت فراہمی،شہریوں کے لیے گرین بسیں اور کسانوں کو مفت زرعی اراضی کی مبارکباد، پنجاب بھر میں 40 لاکھ مستحق افراد کو 10،10 ہزار روپے کی نقد امداد کی تقسیم کا اعلان کیا
مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے میانوالی کے نام پر 4 سال ملک پر راج کیا، انہوں نے یہاں کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا۔ پنجاب حکومت نے محض 2 سال میں وہ کام کر دکھائے ہیں جو گزشتہ 20 سالوں میں نہیں ہو سکے۔
وزیراعلیٰ نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ اب کسی "فراڈیے" کے جھانسے میں نہ آئیں اور ووٹ کی طاقت سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے 3 سالوں میں پنجاب کی تقدیر اور نقشہ مکمل طور پر بدل جائے گا۔

مزیدخبریں