لاہور میں پاکستان کے پہلے اسٹیٹ آف دی آرٹ آٹزم سینٹر کا افتتاح، مریم نواز کا 'ڈیجیٹل پنجاب پورٹل' بھی لانچ

03:02 PM, 12 Feb, 2026

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پاکستان کے پہلے اور جدید ترین آٹزم سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے خصوصی بچوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔
وزیراعلیٰ نے سینٹر کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سینٹر میں دستیاب سہولیات کسی معجزے سے کم نہیں۔ ان کے خطاب کے اہم نکات درج ذیل ہیں،پوری دنیا میں آٹزم سے متعلق ایک ہی چھت کے نیچے اتنی جامع سہولیات بہت کم جگہوں پر دستیاب ہیں۔
 مریم نواز نے جذباتی انداز میں کہا کہ "ریاست ماں کی طرح خصوصی بچوں کی دیکھ بھال کرے گی۔ سینٹر میں بچوں کو خصوصی ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ معاشرے کا فعال حصہ بن سکیں اور زندگی کے چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کر سکیں۔
تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ نے گورننس کی بہتری کے لیے جدید ڈیجیٹل پنجاب پورٹل کا بھی اجرا کیا۔    اس پورٹل کا مقصد سرکاری خدمات تک عوام کی رسائی کو آسان بنانا اور تمام محکموں کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔    یہ اقدام "پیپر لیس" (کاغذ کے بغیر) نظام کی جانب پنجاب کا ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے واضح کیا کہ خصوصی بچے ہماری توجہ کے سب سے زیادہ مستحق ہیں اور حکومت ان کی تعلیم، علاج اور سماجی قبولیت کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کرتی رہے گی۔

مزیدخبریں