لاہور : صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے "سپیریئر فیسٹ 2026" میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے سپیریئر گروپ کی تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے اسے پنجاب کا ایک مثالی تعلیمی نیٹ ورک قرار دیا۔
رانا سکندر حیات نے تقریب کے دوران طلبہ کے جوش و خروش کو دیکھ کر کہا آج پنجاب کی بیٹیوں نے پختون ثقافتی لباس پہن کر جو پرفارمنس دی، اس نے پوری قوم کو یکجہتی کا ایک مضبوط پیغام دیا ہے۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کھیل محض تفریح نہیں بلکہ یہ انسان کو "ہار کر جیتنا" سکھاتے ہیں اور یہی جذبہ زندگی کی اصل کامیابی ہے۔صوبائی وزیر نے سپیریئر یونیورسٹی کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا چاہے انٹرپرینیورشپ (کاروباری مہارتیں) ہو یا کوالٹی ایجوکیشن، سپیریئر گروپ ہمیشہ صفِ اول میں نظر آتا ہے۔
سپیریئر یونیورسٹی نہ صرف تعلیم دے رہی ہے بلکہ پاکستان کی مختلف ثقافتوں کو یکجا کر کے قومی اتحاد کے فروغ میں بھی پیش پیش ہے۔
رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ سپیریئر کے ایونٹس میں شرکت ہمیشہ خوشی کا باعث بنتی ہے کیونکہ یہاں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے عملی اقدامات کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو ایک کامیاب فیسٹیول منعقد کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
سپیریئر گروپ انٹرپرینیورشپ اور معیاری تعلیم میں سب سے آگے ہے: رانا سکندر حیات
03:11 PM, 12 Feb, 2026