لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کے لاہور سے متعلق بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسے 'شرمناک' قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کو سیاسی سرکس بنانے والے آج کس بنیاد پر اس شہر کی توہین کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے تحریکِ انصاف کو "تحریکِ فساد" قرار دیتے ہوئے درج ذیل سوالات اٹھائے۔ان کاکہنا تھا کہ لاہور میں چار سال تک جعلی حکومت کرنے والوں کو اب شرم آنی چاہیے، جنہوں نے شہر کی ترقی روک کر صرف لبرٹی اور مینارِ پاکستان پر تماشے کیے۔"
عظمیٰ بخاری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جب آپ کے لیڈر کی پوری فیملی نے مل کر بسنت منائی، تو کیا اس وقت آپ کی شرم سو رہی تھی؟ کیا آپ نے اپنے لیڈر کو شرم دلائی؟۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اور بالخصوص لاہور کے عوام نے "فتنے کی پارٹی" کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے اور اب یہاں ان کی دال نہیں گلے گی۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ لاہور پنجاب کا دل ہے اور اس کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شرپسند عناصر جتنا چاہیں شور مچا لیں، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کا سفر رکنے والا نہیں ہے۔
شرپسند عناصر جتنا چاہیں شور مچا لیں، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کا سفر رکنے والا نہیں ہے:عظمیٰ بخاری
03:45 PM, 12 Feb, 2026