دھند نے پنجاب کو لپیٹ میں لے لیا، حدِ نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز بند

09:07 AM, 12 Jan, 2026

خبر:
پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھا جانے کے باعث حدِ نگاہ نہایت کم ہو گئی ہے، جس سے ٹریفک کی صورتحال متاثر ہوئی ہے۔ حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر موٹر وے پولیس نے متعدد مقامات پر موٹر ویز کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ناگزیر صورت میں محتاط ڈرائیونگ اختیار کریں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دھند کی موجودہ لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔

مزیدخبریں