وزیراعلیٰ پنجاب کی بسنت میلے کی منظوری، خواتین کیلئے ’’سحر‘‘ منصوبے کا آغاز، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 منظور

09:08 PM, 12 Jan, 2026

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فروری میں تاریخی بسنت میلے کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔ بسنت میلہ ضلع لاہور کی حدود میں منایا جائے گا جبکہ پتنگ سازوں اور فروخت کنندگان کیلئے ڈیجیٹل رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ موصول ہونے والی 530 درخواستوں میں سے 340 فروخت کنندگان کی منظوری دے دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مینوفیکچررز اپنے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کاروباری مراکز پر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔ بسنت کے دوران صرف ’’پِنا‘‘ پر لپٹی سوتی ڈور کے استعمال کی اجازت ہوگی جبکہ چرخی کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کو خودمختار اور ہنرمند بنانے کیلئے ایک انقلابی منصوبہ ’’سحر‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت خواتین کو آئی ٹی، ڈریس میکنگ، بیوٹی شاپ سمیت مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ موبائل ٹریننگ یونٹس کے ذریعے خواتین کو ان کے گھروں کی دہلیز پر تربیت دی جائے گی۔

ادھر پنجاب کابینہ نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کی بھی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد معدنی وسائل کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔

مزیدخبریں