معطل اپوزیشن اراکین کیخلاف ریفرنس: حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا قیام، اپوزیشن بھی جلد ردعمل دے گی

02:12 PM, 12 Jul, 2025

لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے معطل اپوزیشن اراکین کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر بات چیت کے لیے 8 رکنی حکومتی مذاکراتی کمیٹی بنا دی ہے۔ اس کمیٹی میں حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کے ارکان شامل ہیں، جو مسئلے کو سلجھانے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بھی اپنی کمیٹی جلد تشکیل دے گی اور مذاکرات کے لیے تجاویز تیار کرے گی۔ دوسرا مذاکراتی سیشن اتوار کو پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔

مزیدخبریں