لاہور میں برسات کا جادو چل گیا: فضائی آلودگی دھل گئی، ایئر کوالٹی انڈیکس میں نمایاں بہتری

03:47 PM, 12 Mar, 2026

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں حالیہ بارش نے فضائی آلودگی کا زور توڑ دیا ہے۔ برسات کے باعث فضا میں موجود مضرِ صحت گرد و غبار اور اسموگ کے بادل چھٹ گئے، جس سے شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بارش کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے دوسرے نمبر سے گر کر دسویں نمبر پر آگیا ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس اب 158 تک محدود ہو گیا ہے، جو گزشتہ دنوں کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔
شہر کے مختلف حصوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی تازہ ترین صورتحال درج ذیل رہی۔     برکی روڈ پر  فضائی آلودگی کی شرح 189 ریکارڈ کی گئی۔    گلبرگ ٹو میں  ایئر کوالٹی انڈیکس 188 رہا۔    علامہ اقبال ٹاؤن میں  انڈیکس 172 تک رہا۔    بیدیاں روڈپر ایئر کوالٹی انڈیکس 165 ریکارڈ کیا گیا۔
طبی ماہرین اور ماہرینِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ بارش کے نتیجے میں فضا صاف ہونے سے شہریوں کو سانس لینے میں آسانی ہوگی، تاہم انہوں نے احتیاطی تدابیر برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ انڈیکس اب بھی مکمل طور پر 'نارمل' حد کے اندر نہیں آیا ہے۔

مزیدخبریں