لاہور:ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر پنجاب بھر میں ناشتہ پوائنٹس کی بڑی سطح پر چیکنگ کی گئی، جس میں مجموعی طور پر 3,209 ناشتہ پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا۔
چیکنگ کے دوران 2 ناشتہ پوائنٹس بند کر دیے گئے اور ایک مقدمہ درج کروایا گیا۔ علاوہ ازیں، 200 لیٹر سے زائد ناقابلِ استعمال تیل اور دیگر ممنوعہ یا ایکسپائر اشیاء تلف کی گئیں۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ 2,183 پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے تاکہ معیار بہتر بنایا جا سکے اور عوام کو محفوظ خوراک فراہم کی جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری اشیاء کی فراہمی اور صارفین کے تحفظ کے لیے مستقل طور پر نگرانی جاری رکھے گی۔