اسلام آباد اور وانا کیڈٹ کالج پر حملوں کی مذمت، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

03:26 PM, 12 Nov, 2025

لاہور :پنجاب اسمبلی میں اسلام آباد اور وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں کے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔

یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد حملے قومی سلامتی اور تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لیے خطرہ ہیں۔

قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے حملوں کی روک تھام اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ تعلیمی اداروں اور طلبہ کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں