لاہور : لاہور میٹرو بس میں ٹوکن سسٹم ختم کر دیا گیا ہے اور اس کی جگہ نیا ٹکٹنگ سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، مسافروں کو اب سفر سے قبل ٹکٹ خریدنا ہوگا۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے نیا کرایہ نظام فعال کر دیا ہے، اور میٹرو بس اسٹیشنز پر ٹکٹ مشینیں اور ٹکٹ کاونٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ نیا ای ٹکٹنگ سسٹم شہریوں کی سہولت، شفافیت اور وقت کی بچت کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اسٹیشنز پر عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو نئے نظام کے استعمال میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
کرایہ کی ادائیگی اب صرف ٹکٹ کے ذریعے ممکن ہوگی۔ حکام نے بتایا کہ ٹوکن سسٹم میں شکایات اور تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے یہ نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے۔