چنیوٹ: صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے چنیوٹ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔
خواجہ عمران نذیر نے امدادی کیمپوں میں متاثرین کے بیٹھنے کے لیے کیے گئے سایہ دار اور ہوادار انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے موقع پر سیلاب متاثرین میں اے ٹی ایم کارڈز بھی تقسیم کیے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد بروقت فراہم کی جا سکے۔
صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ متاثرین کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور امدادی کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے۔