وزیر اعلیٰ پنجاب کا "منشیات سے پاک، صحت مند اور محفوظ پنجاب" کا ویژن ۔۔۔ پنجاب نارکوٹکس کنٹرول فورس کا بھرپور کریک ڈاؤن

03:11 PM, 12 Sep, 2025

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن "منشیات سے پاک، صحت مند اور محفوظ پنجاب" کے تحت قائم کی گئی پنجاب نارکوٹکس کنٹرول فورس نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فورس نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 40 سے زائد کامیاب کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں 30 منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے۔

کارروائیوں کے دوران ایک اشتہاری ملزم، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ حکام کے مطابق یہ کارروائیاں صوبے میں منشیات کے خلاف جاری طویل المدتی مہم کا حصہ ہیں، جس کا مقصد نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانا ہے۔

پنجاب نارکوٹکس کنٹرول فورس کا کہنا ہے کہ کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور منشیات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

مزیدخبریں