پنجاب مریم نواز کی قیادت پر پُراعتماد: 69 فیصد عوام نے وزیراعلیٰ کی کارکردگی پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی

32 فیصد شہریوں نے مریم نواز کی دو سالہ کارکردگی کو ’آؤٹ سٹینڈنگ‘ قرار دے دیا، نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی وزیراعلیٰ کی مداح

12:10 PM, 13 Apr, 2026

لاہور:انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (IPOR) کی جانب سے حکومتِ پنجاب کی دو سالہ کارکردگی پر مبنی ایک جامع سروے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے نتائج کے مطابق پنجاب کی 69 فیصد عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سروے میں شامل شہریوں کی اکثریت نے صوبے کی ترقی کو درست سمت میں اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔آئی پی او آر کی رپورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کو مختلف زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
 سروے میں شامل 32 فیصد عوام نے مریم نواز کی کارکردگی کو "غیر معمولی" (Outstanding) قرار دیا۔ 31 فیصد شہریوں نے ان کی دو سالہ خدمات کو "اچھا" (Good) قرار دے کر ان کی پالیسیوں کی تائید کی۔ مجموعی طور پر 69 فیصد آبادی وزیراعلیٰ کے اقدامات سے مطمئن نظر آتی ہے۔
سروے رپورٹ کا ایک اہم پہلو نوجوانوں کا رجحان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے نوجوانوں کی اکثریت وزیراعلیٰ مریم نواز کی مداح نکلی ہے۔ نوجوانوں نے تعلیم، روزگار اور آئی ٹی کے شعبوں میں اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے مریم نواز کو ایک متحرک اور وژنری لیڈر قرار دیا ہے۔
سروے میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران پنجاب میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، صحت کی سہولیات کی فراہمی اور انتظامی اصلاحات نے صوبے کو ترقی کی درست راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ عوامی رائے کے مطابق مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔

مزیدخبریں